ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹی نیوز نیٹ ورک کے 121 رکنی وفد نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

سٹی نیوز نیٹ ورک کے 121 رکنی وفد نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
کیپشن: City42 - Umrah
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی42نیوز) سٹی نیوزنیٹ ورک کے 121 رکنی وفد نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ۔ ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

مدینہ منورہ میں سرکارِدوجہاں ﷺکے روضے پر حاضری اور دیگر مقامات مقدسہ کی زیارت کے بعد سٹی 42 کا وفد ایک رات قبل مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ پہنچا۔ وفد نے جمعرات کو بیت اللہ کا طواف کیا اور عمرے کی سعادت حاصل کی۔

عمرے کی سعادت حاصل کرنے والوں میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سہیل ضیا بٹ، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر، وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز احمد، وائس پریزیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ شیخ شاہد، ڈپٹی مئیر راؤ شہاب الدین، سعودی عرب کی معروف کاروباری شخصیت خالد انصاری، ( ن) لیگ کے تاجر رہنما حافظ امیر علی اعوان، شیخ نوریز، ڈائریکٹر نیوز24نیوز میاں طاہر، ڈائریکٹر نیوز سٹی42 خرم کلیم شامل ہیں۔

گروپ ایڈیٹر ڈیلی سٹی42 نوید چودھری، نیوز ایڈیٹر حنیف عاصم، بیورو چیف اسلام آباد 24 نیوز عون ساہی، انصار نقوی، ذکاء گھمن، حسن عدیل، تراب عباس، آغا حیدر، شہزاد زیدی، سید شاہد علی، سید زین العابدین، زاہد چودھری ،عامر رضا، عرفان ملک، مکرم کلیم، عمر اسلم، علی اکبر، راؤ دلشاد ، مظہر عباس، عابد چودھری، شاہد سپرا، نبیل ملک ، رانا آذر اور دیگر نے بھی عمرہ ادا کیا۔

مکہ مکرمہ میں سٹی نیوزنیٹ ورک کے وفد کے اعزاز میں سعودی عرب کی معروف کاروباری شخصیت خالد انصاری نے ظہرانے کا اہتمام کیا۔ظہرانے میں عمرہ زائرین کی تواضع پاکستانی اور سعودی عرب کے روایتی کھانوں سے کی گئی۔