ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشکی : ایل پی جی کیلئے تفتان جانیوالے گیس بائوزر پر حملہ

نوشکی : ایل پی جی کیلئے تفتان جانیوالے گیس بائوزر پر حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عیسیٰ ترین: بلوچستان ضلع نوشکی کے علاقے احمدوال میں نامعلوم مسلح افراد نے تین گیس بائوزرز کو ٹائر برسٹ کرنے کے بعد آگ لگادی۔

پولیس ذرائع کے مطابق  آگ سے گیس بائوزرز کی انجن کو شدید نقصان پہنچا ہے تینوں بائوزرز خالی تھیں جو ایل پی جی لینے تفتان جارہی تھیں گزشتہ روز اس علاقے میں روڈ پر کام کرنے والے ایک ڈورزر کو بھی آگ لگادی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل احمدوال سے آگے مل کے علاقے میں بھی مسلح افراد نے متعدد بائوزرز کو نذر آتش کیا تھا ۔