ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چار بار کی عالمی چیمپئن ورلڈ فٹبال کپ سے باہر، پیراگوئے میں جشن، عام تعطیل کا اعلان

 چار بار کی عالمی چیمپئن ورلڈ فٹبال کپ سے باہر، پیراگوئے میں جشن، عام تعطیل کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:فیفا فٹبال ورلڈکپ کے راؤنڈ آف 32 کے ناک آؤٹ میچ میں پیراگوئے نے چار بار کی عالمی چیمپئن جرمنی کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا، جس کے بعد پیراگوئے میں جشن کا سماں ہے اور صدر نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

 امریکا کے شہر بوسٹن میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز میچ میں مقررہ وقت اور اضافی وقت کے اختتام تک دونوں ٹیمیں ایک، ایک گول سے برابر رہیں، جس کے بعد فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ کے سڈن ڈیتھ مرحلے میں ہوا۔

 پانچ، پانچ پنالٹیز کے بعد دونوں ٹیموں نے تین، تین گول اسکور کیے، تاہم سڈن ڈیتھ کے پہلے مرحلے میں جرمنی کے کھلاڑی کی پنالٹی ضائع ہوگئی۔ اس کے بعد پیراگوئے نے فیصلہ کن گول کر کے نہ صرف میچ جیتا بلکہ پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی بھی کر لیا، جبکہ جرمنی کا سفر ٹورنامنٹ میں ختم ہوگیا۔

 شاندار فتح کے بعد پیراگوئے کے صدر نے اسے محض اسپورٹس کامیابی کے بجائے ایک قومی اعزاز قرار دیتے ہوئے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا۔صدر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری سرکاری حکم نامے میں کہا گیا کہ اس فیصلے کا مقصد عوام کو اس تاریخی کامیابی کا اجتماعی طور پر جشن منانے کا موقع فراہم کرنا ہے، میچ کے بعد ہزاروں شائقین سڑکوں پر نکل آئے اور بھرپور انداز میں خوشی کا اظہار کیا۔