ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آٹے کی قیمت کو پر لگ گئے

ہمارے اندازے کے مطابق حکومت کو گندم امپورٹ کرنی پڑے گی ؛چیئرمین فلور ملزم ایسوسی ایشن

آٹے کی قیمت کو پر لگ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ملک کے سب سے بڑے شہر میں آٹے کی قیمت کو پر لگ گئے۔

فائن اور ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت میں 13 روپے تک اضافہ ہوگیا ۔چئیرمین فلور ملز ایسویسی ایشن  کے مطابق 15 دن میں گندم کی دو بار قیمتیں بڑھنے کے باعث آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔15  دن میں ڈھائی نمبر آٹا 119 روپے کلو سے بڑؑھ کر 132 روپے کلو ہوگیا ۔فائن آٹے کی قیمت 140 روپے کلو سے تجاوز کر گئی ۔
 گندم کی فی کلو قیمت 106 روپے سے بڑھ کر 118 روپے کلو پر پہنچ گئی ۔گندم کی قیمت میں اضافے کے باعث آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ۔ 
ہمارے اندازے کے مطابق حکومت کو گندم امپورٹ کرنی  پڑے گی ۔حکومت جتنی جلدی گندم امپورٹ کرنے کا فیصلہ کرے گی ،عوام کو اتنا فائدہ ہوگا ۔

اگر حکومت نے امپورٹ کرنے کے فیصلے میں تاخیر کی تو فائدہ گندم ذخیرہ کرنے والوں کو ہوگا۔حکومت کو کم از کم 3 سے 4 ملین ٹن گندم امپورٹ کرنا پڑے گی ۔ملکی ضرورت کے مطابق اتنی ہی گندم امپورٹ کی جائے جتنی ضرورت ہے ورنہ کسان کو نقصان ہوگا ۔کراچی میں موسم گرما میں مابانہ 20 سے 22 لاکھ بوری آٹا استعمال ہوتا ہے ۔موسم سرما میں یہ استعمال 26 لاکھ تک پہنچ جاتا ہے۔