ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانگا رائیونڈ روڈ پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

مانگا رائیونڈ روڈ پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور کے علاقے مانگا رائیونڈ روڈ پر تیز رفتار مزدا ٹرک کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 55 سالہ صدیق کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں 21 سالہ علی اور 29 سالہ ندیم شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ متوفی کی لاش قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے، جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔