ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی میں بانی کا متبادل کوئی نہیں ہو سکتا : بیرسٹر گوہر

سوشل میڈیا پر زہریلا پروپیگنڈا نہیں ہونا چائیے ہم کسی بھی قسم کے پروپیکینڈے کے خلاف ہیں : بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی میں بانی کا متبادل کوئی نہیں ہو سکتا : بیرسٹر گوہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بیرسٹر گوہر  نے  داہگل ناکے پر میڈیا ٹاک  کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی میں بانی کا متبادل کوئی نہیں ہو سکتا ۔ بانی سے ملاقات ہونی چاہیے ۔ 
 بیرسٹرگوہر نے کہا  ایک بات کی وضاحت کروں گا 26 نمبر احتجاج کے دوران کسی کو ملاقات کا پیغام نہیں دیا نہ ہی ملاقات کے بارے میں کوئی بات کی .26  نمبر پر احتجاج سے قبل ایک بہن کی ملاقات کی بات ضرور ہوئی .بانی کے علاج کے حوالے سے  فیملی کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں .گزشتہ ہفتے بھی بانی سے ملاقات ہونا چائیے تھی .ملاقاتوں میں مشکلات کھڑی نہیں ہونا چائیے ہماری کوشش ہے بانی سے ملاقات ہو.بانی کی بہنوں کامطالبہ ہے کہ سب بہنوں کی ملاقات کروائی جائے.بانی سے ملاقات ہو گی تو معلوم ہوگا ان کا مائنڈ سیٹ کیا ہے .بہنوں کے بیانات پر کوئی بات نہیں کروں گا.حالات و واقعات کے مطابق جیسے بھی ملاقات دستیاب ہو ہونا چائیے.پی ٹی آئی میں بانی کا متبادل کوئی نہیں ہو سکتا ۔پارٹی کے اندر اور باہر سے جو بیانات آرہے ہیں افسوس ہے ۔پارٹی کے مسائل پارٹی میں ہی ڈسکس ہونا چائیے۔
بانی سے ایک بہن کی ملاقات کی اجازت  ہو چکی تھی ۔فیملی کی جانب سے مطالبہ آیا کہ تینوں بہنوں کی ملاقات ہونا چاہیے ۔حکومت کے ساتھ مذاکرات میں کوئی پیشرفت  نہیں ہوئی۔وزیراعظم نے اسمبلی کے فلور پر مذاکرات کی دعوت دی ہم نے بھی کہا سیاسی مسائل کوسیاسی طریقے سے حل کریں ۔حکومت کو بھی ماحول بنانا پڑے گا ایک طرف بات چیت دوسری طرف ہمارے لوگوں کو سزائیں دی جارہی ہیں۔بشری بی بی کی فیملی کی آج کی ملاقات ہماری درخواست پر ہوئی ہے ۔سوشل میڈیا پر زہریلا پروپیگنڈا نہیں ہونا چائیے ہم کسی بھی قسم کے پروپیکینڈے کے خلاف ہے ۔ہم چاہتے ہیں ملاقات ہو تو سب پروپیگنڈا ختم ہو جائے گا ۔دہشت گردی کے خلاف ہم حکومت کے ساتھ ہیں۔دہشت گردی ناسور ہے اسکو ختم ہونا چائیے ۔فوج کی قربانیوں سے ملک مضبوط ہوا۔دہشت گردی کے خلاف کاروائیوں پر سیاست نہیں ہونا چاہیے۔