ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اپنے آبی حقوق اوردریائے انڈس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا : بلاول بھٹو

پاکستان اپنے آبی حقوق اوردریائے انڈس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا : بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  بلاول بھٹو زرداری  نے کہا دنیا کو  پانی کو ہتھیار بنانے کے خطرے کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا۔ پاکستان اپنے آبی حقوق اوردریائے انڈس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے سندھ طاس معاہدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  اکیسویں صدی پانی کی بندش اور آبی وسائل کو ہتھیار بنانے کے خطرے سے دوچار ہو سکتی ہے۔  عالمی برادری کو مشترکہ آبی گزرگاہوں کو ہتھیار بنانے کے خلاف نئے بین الاقوامی قوانین وضع کرنے ہونگے ۔ ایسا نہ ہو کہ مستقبل میں ہر دریا،  آبنائے،  نہر اور ہر زیریں بہاؤ والا ملک بالادست ریاستوں کے دباؤ کا شکار بن جائے۔ بھارتی رویہ پوری دنیا کے لیے خطرناک مثال بن سکتا ہے۔ سندھ طاس معاہدہ برقرار ضروری ہے ،  پاکستان اپنے آبی حقوق اور دریائے سندھ پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ 

 کسی ملک کی پانی کی فراہمی کو جان بوجھ کر روکنا ایک وجودی حملہ ہے۔  بھارت کا مقصد  پاکستان کے آبی حقوق کو نقصان پہنچانا ہے۔  اگر پاکستان کے پانی کو روکنا جنگ کے مترادف ہے تو اس کی طرف بڑھنے والا ہر قدم بھی معمول کا معاملہ نہیں سمجھا جا سکتا۔

دریائے سندھ کا بطور ہتھیار استعمال کا جواب سیاسی، سفارتی، قانونی سمیت ہر فورم پر دینا ہو گا۔پاکستان جنگ نہیں چاہتا، لیکن ہر صورت اپنے بنیادی مفادات کا تحفظ کرے گا۔ پاکستان کی دفاعی صلاحیت کا مقصد ہی ایسے وجودی خطرات کو روکنا ہے۔

 بھارت کو یہ تاثر نہیں ملنا چاہیے کہ وہ پاکستان پر دباؤ بڑھاتا رہے اور پاکستان صرف احتجاج تک محدود رہے گا ۔ مؤثر دفاع اسی وقت ممکن ہے جب مخالف فریق یہ جان لے کہ سرخ لکیر عبور کرنے کی اسے کیا قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ - یہ کسی گھبراہٹ یا مہم جوئی کی دعوت نہیں۔یہ وقت ہمیں سنجیدگی، واضح حکمتِ عملی اور بین الاقوامی قانون کے مطابق اپنے حقوق کے دفاع کا مطالبہ کرتا ہے۔دریائے سندھ محض ایک دریا نہیں بلکہ ایک تہذیب، کروڑوں انسانوں کی زندگی، پاکستان کی معیشت اور اس کے مستقبل کی بنیاد ہے، پاکستان اپنے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر جائز اور قانونی اقدام کرے گا۔