ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ریلویز میں افسران کی کمی، ڈیپوٹیشن پر گئے 6 افسران کو شوکاز نوٹس جاری

پاکستان ریلویز میں افسران کی کمی، ڈیپوٹیشن پر گئے 6 افسران کو شوکاز نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:پاکستان ریلویز نے دیگر محکموں میں ڈیپوٹیشن پر جانے والے 6 افسران کو ریلوے میں واپس جوائن نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گریڈ 19 شعبہ کمرشل کی افسر صائمہ بشیر، گریڈ 18 کی افسر ساروش اعجاز، نصیر احمد خان، شیریں حنا اصغر، گریڈ 19 شعبہ انجینئرنگ کے افسر قاضی جواد احمد اور شعبہ سول انجینئرنگ کی فرحت عباس کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

پاکستان ریلویز کی جانب سے یہ کارروائی ان افسران کے خلاف کی گئی ہے جنہوں نے ڈیپوٹیشن کی مدت ختم ہونے کے باوجود اپنے اصل محکمے میں دوبارہ جوائن نہیں کیا۔

نوٹسز میں افسران پر مس کنڈکٹ اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کی گئی ہے اور مقررہ مدت میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اگر افسران کی جانب سے تسلی بخش جواب جمع نہ کرایا گیا تو ان کے خلاف ملازمت سے برخاستگی سمیت سخت محکمانہ کارروائی کی جا سکتی ہے۔