ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی کی طلب بڑھنے سےشہر میں لوڈشیڈنگ 

بجلی کی طلب بڑھنے سےشہر میں لوڈشیڈنگ 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا:شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ متعدد مقامات پر ٹرانسفارمرز جل جانے کے باعث صارفین کو کئی گھنٹوں تک بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق دن کے وقت بجلی کی طلب 4,100 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی، جبکہ این پی سی سی سے تقریباً 4,200 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ اس کے باوجود لیسکو نے مختلف علاقوں میں لوڈ مینجمنٹ کے تحت بجلی کی بندش جاری رکھی ہوئی ہے۔

رات کے اوقات میں بجلی کی طلب بڑھ کر 5,500 میگاواٹ سے زائد ہو گئی، جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ دیکھنے میں آئی۔ طویل بجلی بندش کے سبب شہریوں کو رات بھر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بجلی کی فراہمی اور طلب کے فرق کے باعث صورتحال پر قابو پانے کے لیے لوڈ مینجمنٹ جاری ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں خراب ٹرانسفارمرز کی بحالی پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔