ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمرکوٹ:سکول کی دیوار گر نے سے ملبے تلےدب کر 3 بچیاں جاں بحق

عمرکوٹ:سکول کی دیوار گر نے سے ملبے تلےدب کر 3 بچیاں جاں بحق
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جی آر جونیجو)عمرکوٹ کے گاؤں گموری میں اسکول کی دیوار گرگئے حادثے کے نتیجے میں 3 بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔

 تفصیلات کے مطابق  مدرسے سے واپسی پر بچیاں اسکول کی دیوار کے پاس سے گزر رہی تھیں،دیوار گرنے کے واقعے میں جاں بحق بچیوں کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

 متوفی بچیوں کی شناخت 13 سالہ صغریٰ، 3 سالہ رائبہ اور کنیزہ کے ناموں سے ہوئی۔

 صوبائی وزیرِ تعلیم سید سردار علی شاہ نے عمرکوٹ کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بچیوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

 سید سردار علی شاہ نے عمرکوٹ واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

 صوبائی وزیر تعلیم  کےمطابق  واقعے کی شفاف انکوائری کر کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔