ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی کی عالمی و قومی سطح پر تحقیق کے میدان میں کامیابی

پنجاب یونیورسٹی کی عالمی و قومی سطح پر تحقیق کے میدان میں کامیابی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:پنجاب یونیورسٹی نے تحقیق کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے عالمی سطح پر نمایاں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ معروف عالمی ادارے نیچر پبلشنگ گروپ نے پنجاب یونیورسٹی کو پاکستان کی نمبر ون یونیورسٹی قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے 6.88 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے ملک کی دیگر جامعات کو پیچھے چھوڑ دیا۔ نیچر پبلشنگ گروپ سائنسی تحقیقی جرائد کی اشاعت اور فروغ کے حوالے سے دنیا کے معتبر ترین اداروں میں شمار ہوتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے جنرل کیٹگری یونیورسٹی ہونے کے باوجود سائنس اور ٹیکنالوجی کی کئی بڑی یونیورسٹیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، جو اس کی تحقیق کے معیار اور تسلسل کا ثبوت ہے۔

اساتذہ اور طلباء کی جانب سے اس کامیابی پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تحقیق دوست پالیسیوں اور تعلیمی معیار میں بہتری کے باعث یہ نمایاں پوزیشن حاصل ہوئی۔

انتظامیہ کے مطابق پنجاب یونیورسٹی مستقبل میں بھی عالمی معیار کی تحقیق اور علمی ترقی کے سفر کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔