ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوپن مارکیٹ میں مہنگائی برقرار، کم آمدنی والاطبقہ ریلیف کا منتظر

اوپن مارکیٹ میں مہنگائی برقرار، کم آمدنی والاطبقہ ریلیف کا منتظر
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی:شہر کی اوپن مارکیٹ میں بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں نمایاں فرق کے باعث کم آمدنی والے طبقے کو تاحال ریلیف کا انتظار ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی درجہ اول 590 سے 600 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ درجہ دوم گھی 540 سے 545 روپے فی کلوگرام کے درمیان دستیاب ہے۔

اسی طرح درجہ سوم کراچی برانڈز کا گھی 470 روپے فی کلوگرام میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

چائے کی پتی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جہاں 800 گرام پیک 1750 سے 1900 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بنیادی اشیائے خورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث گھریلو بجٹ متاثر ہو رہا ہے اور وہ حکومت سے قیمتوں میں کمی اور مؤثر ریلیف اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔