کلیم اختر؛ لاہور پولیس نے صوبائی دارالحکومت میں آج منعقد ہونے والے 7 عزاداری جلوسوں اور 76 مجالس کے لیے خصوصی سکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق 2275 پولیس افسران اور اہلکار سکیورٹی فرائض انجام دے رہے ہیں، جبکہ خواتین کی چیکنگ کے لیے لیڈیز پولیس اہلکاروں اور خواتین رضاکاروں کی خدمات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔
سکیورٹی پلان کے تحت سٹی ڈویژن میں 2 جلوس اور 10 مجالس،سول لائنز ڈویژن میں 4 جلوس اور 13 مجالس،اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 1 جلوس اور 24 مجالس،کینٹ ڈویژن میں 13 مجالس،صدر ڈویژن میں 8 مجالس،ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں بھی 8 مجالس کے لیے حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
ڈی آئی جی نے کہا کہ لاہور پولیس تمام عزاداری جلوسوں اور مجالس کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہی ہے اور عزاداروں کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے گئے ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں اور عزاداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ چیکنگ پوائنٹس پر سکیورٹی اداروں سے مکمل تعاون کریں اور جلوسوں کے راستوں اور مجالس کے قریب گاڑیوں کی پارکنگ سے گریز کریں تاکہ سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو مؤثر بنایا جا سکے۔