ثمرہ فاطمہ:لاہور میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، تاہم بادلوں کی آمد کے باوجود موسم بدستور حبس زدہ ہے اور گرمی کی شدت برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 اور کم سے کم 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اور8کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں، تاہم کل سے 6 جولائی تک وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہیں، جس سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔