ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہری مشکلات کا شکار

شہر کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہری مشکلات کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان:لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل بندش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

وحدت کالونی اور اس سے ملحقہ آبادیوں میں کئی گھنٹوں تک بجلی معطل رہی، جس سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ طویل لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی ہے اور گھریلو امور انجام دینا مشکل ہو گیا ہے۔

شہریوں نے شکایت کی ہے کہ بھاری بجلی کے بل ادا کرنے کے باوجود وہ بجلی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔

 متاثرہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لے کر بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔