زین مدنی: لاہور پریس کلب کے کمپیوٹر روم میں اچانک آگ لگ گئی، جس کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
تفصیلات کے مطابق واقعے کے دوران پریس کلب کے اراکین نے اپنی مدد آپ کے تحت کمپیوٹر روم کی کھڑکیاں توڑ کر دھواں خارج کرنے اور صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کی۔
ریسکیو حکام کی جانب سے آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائی جاری ہے، جبکہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی فوری طور پر اطلاع موصول نہیں ہوئی۔