ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل پی جی مزید سستی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

 ایل پی جی مزید سستی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایل پی جی7روپے43 پیسے فی کلو مزید سستی کردی گئی، جس کے بعد ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر87روپے71 پیسے سستا ہوگیا ۔ 

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 233 روپے10پیسے مقرر کردی گئی ، جبکہ ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 751روپےمقرر کردی گئی ۔ 

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔