وقاص احمد:گلشن راوی کےعلاقے میں خاتون نےمبینہ خودکشی کر لی۔
پولیس حکام کے مطابق 50سالہ آسیہ نےگھریلوحالات کی وجہ سےزہریلی گولیاں کھالیں،خاتون کوتشویشناک حالت میں میوہسپتال لایاگیا،ہسپتال میں ڈاکٹروں نےخاتون کی موت کی تصدیق کر دی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ اہلخانہ کےمطابق خاتون ڈپریشن کاشکارتھی،معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔