ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اظہر محمود قائم مقام ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر

اظہر محمود قائم مقام ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بولر اظہر محمود عبوری ریڈ بال کوچ مقرر کردیے گئے ہیں۔

اظہر محمود اپنے موجودہ معاہدے کے اختتام تک اس عہدے پر کام کریں گے۔

قومی ٹیم کے اسسٹنٹ ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد اظہر محمود طویل عرصے سے ٹیم کے اسٹریٹجک کور کا ایک اہم حصہ رہے ہیں۔

مائیک ہیسن کے ہیڈ کوچ بننے کے بعد اظہر محمود ٹیم منجمنٹ کا حصہ نہیں رہے تھے، اظہر محمود بنگلا دیش کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم منجمنٹ میں شامل نہیں تھے۔

واضح رہے کہ اظہر محمود کا اپریل 2026 تک پی سی بی سے معاہدہ ہے اوراس دوران پاکستان نے دو ٹیسٹ سیریز کھیلنا ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer