احمد منصور:ایئر انڈیا حادثہ، بھارتی ایوی ایشن نظام کی ناکامی, بھارتی طیارے اے آئی 171 کا حادثہ بھارتی ایویشن کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے,یہ صرف ایک حادثہ نہیں، بلکہ بھارتی ایوی ایشن سسٹم کی ناکامی کا ثبوت ہے.
این ڈی ٹی وی کے مطابق "ایئر انڈیا کے طیارے اے آئی 171 کےحالیہ حادثے میں 274 افراد جاں بحق ہوئے، ایئر انڈیا کےطیارے اے آئی 171 کا بلیک باکس بھارتی طیارہ حادثہ تحقیقاتی بیورو کی تحویل میں،بھارتی تحقیقاتی بیورو کی جانب سے ابھی تک کوئی واضح رپورٹ سامنے نہ آسکی۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارت کا طیارہ حادثہ تحقیقاتی بیورو حادثے کی غیر جانبدارانہ تحقیق اور حادثے کے حوالے سے وجوہات دینے میں ناکام رہا، حادثے کے حقائق عوام کے سامنے نہ لانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بھارتی ایوی ایشن کی نااہلی کو چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مملکتی وزیر شری مرلیدھر موہول کا کہنا ہے کہ طیارے کے دونوں انجن ایک ساتھ فیل ہونا تکنیکی نگرانی میں سنگین غفلت کو ظاہر کرتا ہے، بھارتی پائلٹس کی غیر مؤثر تربیت اور ایس او پیز کی وا ضح کمی نے اس حادثے کو ممکن بنایا۔

ایئر انڈیا کی مینجمنٹ اگر مستعد ہوتی تو 274 قیمتی جانیں بچائی جا سکتی تھیں، بھارتی ایوی ایشن اتھارٹی کی نااہلی اور حکومتی اداروں کی خاموشی نے ایک بار پھر بھارتی عوام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔
بھارتی طیارے اے آئی 171 کے حادثے کے پیچھے مودی سرکار اور ایوی ایشن اتھارٹی کی سنگین غفلت کارفرما ہے، بھارت میں داخل پروازوں کے درجنوں حادثات کے بعد بھارتی ایئر لائنز پر سے عوام کا اعتماد مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔
ایئر انڈیا جیسے قومی ادارے کی جانب سے ایسے خوفناک حادثات ہونا اس بات کا اشارہ ہے کہ بھارتی ایوی ایشن نظام مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔