ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے: مریم نواز

نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے: مریم نواز
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔

 پارلیمانی نظام کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پارلیمان محض قانون ساز ادارہ نہیں یہ قوم کی سوچ، دانش اور مستقبل کی سمت طے کرنے والا معتبر ادارہ ہے،پنجاب اسمبلی سمیت تمام جمہوری ایوانوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔

 انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے وفاق پاکستان کی مضبوطی، آئینی بالادستی کی روشن مثالیں قائم کی ہیں، پنجاب اسمبلی کو جدید جمہوری تقاضوں بنایا جا رہا ہے۔

 مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ قائداعظم کے جمہوری افکار کی روشنی میں پارلیمانی روایات کو پروان چڑھائیں گے۔