ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہو گیا

Doller
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انٹر بینک مارکیٹ میں دن کے آغاز سے ہی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے اور انٹر بینک میں ڈالر 205.12 روپے سے کم ہوکر 204.25 روپے تک گر گیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر87 پیسے سستا ہوگیا ۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 205 روپے سے بھی نیچے آگیا ۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ہوا ہے، اب سے کچھ دیر پہلے تک ہنڈرڈ انڈیکس 60 پوائنٹس اضافے سے 41350 کی سطح پر موجود ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 17 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور 1 ڈالر 204 روپے 70 پیسے کا تھا