ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمزہ کے بعد پنجاب کون چلائے گا؟بڑی خبرآگئی

حمزہ کے بعد پنجاب کون چلائے گا؟بڑی خبرآگئی
کیپشن: Usman Buzdar Hamza Shahbaz
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 :لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی اپیلوں پر فیصلہ کرتے ہوئے حمزہ شہباز کی حلف برداری کو کالعدم قرار دے دیا ہے ۔ لاہورہائیکورٹ نےتحریری فیصلہ بھی جاری کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز کا عہدہ ختم ہونے کے بعد سردار عثمان بزدار دوبارہ وزیر اعلی پنجاب بن گئے۔وزیر اعلی حمزہ شہباز اور ان کی کابینہ تحلیل ہو گئی ۔عدالت نے بھی وزیراعلی پنجاب کا انتخاب دوبارہ کروانے کا حکم دیتے ہوئے عثمان بزدار کو وزیراعلی کے عہدے پر بحال کر دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں5 رکنی لارجربینچ نے تحریک انصاف کی درخواستوں پر سماعت کی۔ لارجر بینچ میں جسٹس صداقت علی خان کے علاوہ جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس ساجد محمود سیٹھی، جسٹس طارق سلیم شیخ اورجسٹس شاہد جمیل خان  شامل تھے۔لارجربینچ میں پی ٹی آئی کے علاوہ مسلم لیگ ق اور اسپیکر پنجاب اسمبلی  پرویز الٰہی کی اپیلوں کی سماعت کی گئی۔

یہ اپیلیں حمزہ شہباز کی بطور وزیراعلیٰ انتخاب اور سنگل بینچ کے فیصلوں کےخلاف دائر کی گئی تھیں، درخواستوں پر 4کے مقابلے میں ایک کا فیصلہ آیا، جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے 4 ججز کے فیصلے سے اختلاف کیا۔عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستیں منظور کی ہیں جب کہ عدالت نے حلف کے خلاف اپیلوں کو نمٹایا ہے۔