شہر لاہور میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا

شہر لاہور میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا
کیپشن: load shedding
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:شہر لاہور میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا، آٹھ سے دس گھنٹے بجلی کی عدم دستیابی نے مکینوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے، بجلی نہ ہونے سے لوگوں کا کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے

تفصیلات کے مطابق شہر لاہور میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا، رات کے پہر بھی اچھرہ سمیت شہر کے مختلف علاقوں گلبرگ تھری، گورو مانگٹ روڈ، جناح پارک فردوس مارکیٹ کے ملحقہ علاقوں، غوث الاعظم کالونی اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی غائب رہی،

اس کے علاوہ اچھرہ کے مکین بھی بجلی کی عدم دستیابی کے باعث گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے گھروں سے باہر نکل کر بجلی آنے کا انتظار کرنے لگے، علامہ مکینوں کا کہنا تھا کہ چوبیس گھنٹوں میں سے بجلی چھ گھنٹے آتی ہے اور اٹھارہ گھنٹے جاتی ہے، حکومت کی بجلی بچاؤ مہم شروع ہونے کے باوجود بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم نہیں ہوئی، لوڈ شیڈنگ ہونے سے کاروبار زندگی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ پڑھائی کرنے میں بھی دشواری ہوتی ہے، ہمارا حکومت سے یہی مطالبہ ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم کے کے بجلی فی یونٹ سستی بھی کی جائے۔