(ما نیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار حرامانی نے کئی سیریلز میں اداکاری کرتے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنایا،اداکارہ کے شوہر نے اہم بات کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اہلیہ ایک بار اپنی دوست کا تھپڑ جڑدیاتھا۔
تفصیل کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرامانی کا شمار ان اداکارؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے کیریئر کے ابتداہی میں کامیابیاں سمیٹیں،اداکارہ کے بارے ان کے شوہر اداکار مانی نے بتایا کہ اہلیہ حرا نے ایک بار اپنی دوست کو تھپڑ رسید کیا تھا۔
مانی اور حرا نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان کی جانب سے مانی کو ان کی اہلیہ سے متعلق ایک راز بتانے کیلئے کہا گیا،جس پر مانی نے 9 سال پرانا ایک قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایک مرتبہ حرا کی دوست نے اسے کہا کہ تمہارا شوہر تو کامیڈین ہے جس کے بعد حرا نے اسے زوردار تھپڑ رسید کردیا۔
مانی نے مزید بتایا کہ وہ رات کا وقت تھا، حرا اور اس کی دوست ہماری گاڑی میں کہیں جارہی تھیں کہ اسی وقت حرا نے اپنی دوست سے کہا گاڑی سے اتر جاؤ، ڈرائیور نے مجھے فون کیا ، میرے پوچھنے پر اس نے کہا مجھے نہیں معلوم کیا وجہ ہے لیکن پیچھے جھگڑا ہوگیا ہے۔بعد میں پتا چلا کہ اصل وجہ یہ تھی کہ حرا کی دوست نے مجھے کا میڈین کہا تھا۔