کار ڈرائیور کو 1 لاکھ 27 ہزار روپے جرمانہ، وجہ ؟

کار ڈرائیور کو 1 لاکھ 27 ہزار روپے جرمانہ، وجہ ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)ٹریفک پولیس ای چلان ٹیم نے 266 بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو دھر لیا،کار ڈرائیور نے 180 مرتبہ ٹریفک سگنلز، 58 مرتبہ اوورسپیڈنگ اور 25 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی، ڈرائیور کو 1 لاکھ 27 ہزار 400 روپے جرمانہ کیا گیا.

تفصیلات کےمطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی جرم کے زمرے میں آتا ہے، متعدد بار عوام میں آگاہی مہم چلائے گئی تاکہ ان قوانین پر عملدرآمد کیاجاسکے مگر شہریوں نے مذاق سمجھا لیا، قوانین کی خلاف ورزی دھڑلے سے جاری ہے،سٹی ٹریفک پولیس نے 266 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو پکڑ لیا۔

مزید پڑھئے: ای چالان ادا نہ کرنے والوں کو پکڑنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار

کار ڈرائیور نے 180 مرتبہ ٹریفک سگنلز، 58 مرتبہ اوورسپیڈنگ اور 25 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی، ڈرائیور کو 1 لاکھ 27 ہزار 400 روپے جرمانہ کیا گیا، کار مالک نے تمام چالان جمع کروا دئیے جس پر گاڑی مالک کے حوالے کر دی گئی۔

سی ٹی او منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ 20 ہزار سے زائد ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے کاغذات کو قبضہ میں لیا گیا۔ سٹی ٹریفک پولیس کی 17 ٹیمیں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی بھی کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ شہر میں بڑھتے ہوئے حادثات پر کنٹرول کرنے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنےوالوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا گیا، ای چالان کے طریقہ کار میں ترمیم کی گئی، جرمانہ ہونے پرایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے ریکارڈ میں موجود موبائل نمبر پر گاڑی مالک کو ایس ایم ایس بھیجنے کا سلسلہ شروع ہے، یاد رہے کہ ابتدائی مرحلے میں 5یا 5سے زائد ای چالان نادہندہ گاڑی مالکان کو ایس ایم ایس بھیجے گئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer