ویب ڈیسک: مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ کا ذکر سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں بھی چھڑ گیا۔
حریم شاہ کے ذکر پر کمراہ عدالت میں ماحول خوشگوار بن گیا ققہقے بکھر گئے ۔سند ھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے سینئر جج اور ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کے مابین دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا, جسٹس عمر سیال نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ حریم شاہ نے آپ سے رابطہ کیا ہے؟ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل شفیع محمد چانڈیو نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ میں زیادہ تر سپریم کورٹ میں رہا ہوں مجھ سے حریم شاہ کا رابطہ نہیں ہوا۔
جسٹس عمر سیال نے استفسار کیا کہ پوری اسمبلی ممبران کا حوالہ حریم شاہ سے آ رہا ہے،وہ سید کون ہے جس کا زیادہ چرچہ ہے ۔جس پر ایڈوکیٹ شفیع محمد چانڈیو نے جواب دیا کہ وہ ذوالفقار شاہ ہیں جس کی زیادہ باتیں چل رہی ہیں ۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک پر سندھ ہائی کورٹ نے پابندی عائد کی ہے مگر عمل نہیں ہوا۔