ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات نہیں ہونی چاہئیں

class room file photo
کیپشن: class room file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (جنید ریاض)سرونگ سکولز ایسوسی ایشن پاکستان کا گرمیوں کی چھٹیاں دینے کے فیصلے کی شدید مذمت ،  نظر ثانی کی اپیل کر دی ۔
سرونگ سکولز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر میاں رضاء کا کہنا ہے کہ بچوں کا تعلیمی نقصان پہلے ہی ناقابل تلافی تھا اور گرمیوں کی چھٹیاں دے دی گئی ہیں جس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں گرمیوں کی چھٹیاں نہیں دی گئیں، کے پی کے میں بھی صرف 10 دن کی چھٹیاں دی گئی ہیں لیکن پنجاب میں 30 دن کی چھٹیاں دے دی گئی ہیں ۔ میاں رضاء نے بتایا کہ دسویں اور بارہویں کے امتحانات میں چند دن رہ گئے ہیں چھٹیوں سے بچوں کو تیاری میں مشکلات پیش آئیں گی۔

بچوں کے والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کے تعلیمی معاملات پر توجہ دیں آپ کے بچوں کے خلاف سوچی سمجھی سازش کی جارہی ہے۔ میاں رضا الرحمن نے مزید کہا کہ وقت کو کم کر کے سکولوں کو کھولا جا سکتا تھا اور بچوں کی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا جا سکتا تھا۔حکومت کے اس فیصلے کا نقصان صرف اور صرف بچوں کو ہوگا۔ حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور تعلیم کے سلسلے کو چلنے دے۔

 واضح رہے کہ قبل ازیں صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سکولوں میں گرمی کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ پنجاب بھر کے تمام سکولزگرمی کی چھٹیوں کے سلسلے میں یکم جولائی سے یکم اگست تک بند ہونگے۔وزیر تعلیم نے ہدایت کی کہ تمام بچے چھٹیوں کے دوران کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں۔