ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق امریکی صدر بارک اوبامہ این اے 133 میں ن لیگ کی طرف سے الیکشن لڑینگے

سابق امریکی صدر بارک اوبامہ این اے 133 میں ن لیگ کی طرف سے الیکشن لڑینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقار گھمن: سابق امریکی صدر بارک اوبامہ این اے 133 میں ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑینگے۔ مشہور ویب سائٹ وکی پیڈیا نے ملک پرویز کی جگہ بارک اوبامہ کو ن لیگ کا امیدوار لکھ دیا۔

 سٹی 42 کے مطابق ویب سائٹ نے الیکشن دوہزار اٹھارہ کے سلسلہ میں جاری کی گئی امیدواروں کی فہرست میں بارک اوبامہ کو ن لیگ کا امیدوار ظاہرکر دیا۔ جبکہ این اے 133میں دیگر امیدواروں کے نام بھی لسٹ میں شامل ہیں۔

ن لیگ سے ملک پرویز کی جگہ بارک اوبامہ کا نام امیدوار کی جگہ لکھنا وکی پیڈیا کی غفلت ہے یا شرارت اسکے جواب کا سب کو انتظار ہے۔