ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق کپتان وسیم اکرم کا کتا مل گیا، تلاش کرنے والوں کو بڑا انعام

سابق کپتان وسیم اکرم کا کتا مل گیا، تلاش کرنے والوں کو بڑا انعام
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا لاپتہ پالتو کتا مل گیا جس کی تلاش کے لیے وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے ڈھائی لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔

  قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا کتا تین روز قبل کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے سے لاپتا ہوا تھا جس کی تلاش کے بعد اب اسے بحفاظت واپس لے لیا گیا ہے۔

  وسیم اکرم کا لاپتا کتا ملنے میں مدد کرنے والے دو افراد کو ان کی کوششوں پر 2 لاکھ 50 ہزار روپے انعام دیا گیا۔

 یاد رہے کہ وسیم اکرم کا پالتو کتا تین روز قبل ڈی ایچ اے کے علاقے سے اچانک لاپتا ہوگیا تھا جس کے بعد اس کی تلاش شروع کی گئی۔

 وسیم اکرم کی جانب سے کتے کی واپسی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور تلاش میں تعاون کرنے والوں کی کاوشوں کو سراہا گیا۔