ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریٹائرڈ ملازمین کیلئے خوشخبری؛ پنشن اور مراعات بنیادی حق قرار؛ وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ آگیا

پنشن اور مراعات میں تاخیر توہین عدالت تصور ہوگی

ریٹائرڈ ملازمین کیلئے خوشخبری؛ پنشن اور مراعات بنیادی حق قرار؛ وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ریٹائرڈ ملازمین کیلئے خوشخبری؛ پنشن اور مراعات بنیادی حق قرار؛ وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ آگیا 

وفاقی آئینی عدالت نے اپنے فیصلے میں  پنشن اور مراعات کو ریٹائرڈ ملازمین کا بنیادی حق قرار دے دیا ۔جسٹس ارشد حسین کا تحریر کردہ 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری  ہوگیا ۔ 

فیصلے کے مطابق پنشن اور پنشنری مراعات ریٹائرڈ ملازمین کا جائز بنیادی قانونی حق ہے،پنشن اور مراعات مجاز عدالت کے حکم کے بغیر نہیں روکی جا سکتیں، پنشن اور مراعات کی ادائیگی میں غیرضروری تاخیر قانون کی خلاف ورزی ہے۔اعلی عدلیہ پنشن اور مراعات میں تاخیر کیخلاف متعدد فیصلے دے چکی ہے۔

پنشن اور مراعات میں تاخیر توہین عدالت تصور ہوگی۔عدالتی حکم کیخلاف بروقت اپیل یا نظرثانی دائر نہ ہو تو اسے حتمی تصور کیا جاتا ہے۔تاخیر سے دائر نظرثانی کو بعد ازاں آئینی درخواست کے ذریعے چیلنج نہیں کیا جا سکتا، قانونی چارہ جوئی کو بلآخر اختتام پذیر ہونا ہی ہوتا ہے۔عدالت  نے نجی بنک کو برطرف ڈرائیور کو مراعات سمیت بحال کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم   دے دیا 

17 سال گزرنے کے بعد بھی لیبر کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ ہونا تکلیف دہ ہے۔لیبر کورٹ نے ڈیلی ویجز ڈرائیور محمد اکرم کو تمام سابقہ مراعات سمیت بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔