ویب ڈیسک: بھارت میں نایاب نسل کے میازاکی آم نے اپنی غیرمعمولی قیمت کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی۔
بھارتی کاشتکار سندیپ چوہدری نے میازاکی آم 2 لاکھ 11 ہزار بھارتی روپے فی کلو میں فروخت کیا، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 6 لاکھ 12 ہزار روپے فی کلو بنتے ہیں۔
ایک کلو میں صرف 4 آم شامل تھے، جنہیں سورت کے معروف تاجر پروین گپتا نے خریدا ہے کاشتکار کے مطابق خریدار گزشتہ سال سے اس خاص آم کی خریداری کے لیے رابطے میں تھے۔
میازاکی آم کو "سورج کا انڈہ" بھی کہا جاتا ہے اور یہ اپنی منفرد رنگت اور ذائقے کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔
ماہرین کے مطابق اس آم میں عام اقسام کے مقابلے میں وٹامن اے، وٹامن سی، بیٹا کیروٹین اور اینٹی آکسیڈنٹس زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
عام طور پر مارکیٹ میں آم کی قیمت 400 سے 500 روپے فی کلو ہوتی ہے، تاہم میازاکی آم اپنی نایاب نسل اور محدود پیداوار کے باعث دنیا کے مہنگے ترین آموں میں شمار ہوتا ہے۔