سٹی 42 : انٹربینک کے بعد ڈالر اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی قیمت سامنے آگئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 1 پیسے کمی ہوئی ، انٹربینک میں ڈالر 277.82 روپے سے کم ہوکر 277.81 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279.88 روپے پر برقرار رہا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 1.56 روپے مہنگاہوکر 323.94 روپے، برطانوی پاونڈ 1.30 روپے مہنگاہوکر 377.73 روپے پر آگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 1 پیسے کم ہوکر 76.97 روپے، سعودی ریال 5 پیسے کمی سے 75.22 روپے پرآگیا ۔