ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میاں بیوی سےبدسلوکی پر2 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

میاں بیوی سےبدسلوکی پر2 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: قلعہ گجر سنگھ میں میاں بیوی سے مبینہ بدسلوکی پر2 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج ہوگیا ۔ 
ایف آئی آر  کے  متن کے مطابق شہری علی حسن  نے الزام لگایا کہ  بیوی کو اورنج لائن سٹیشن سے لیتے وقت اہلکاروں نے روک کر تشدد کیا۔پولیس اہلکاروں نے خاتون کو ہراساں کیا اور نازیبا الفاظ استعمال کیے۔
مدعی کے مطابق اہلکاروں کی نیم پلیٹس پر شاہد اور مصطفیٰ کے نام درج تھے،ون فائیو پر کال کے بعد پولیس موقع پر پہنچی، اہلکار مصطفیٰ پکڑا گیا جبکہ شاہد فرار ہوگیا۔تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں اہلکاروں کیخلاف دفعات 354، 170 اور 171 کے تحت مقدمہ درج ہوا۔