ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ د لشاد:وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔

 ریسکیو 1122 کی ٹیمیں کشتیوں اور بوٹس کے ذریعے متاثرین کو ضروری سامان سمیت محفوظ مقامات اور امدادی کیمپوں میں منتقل کر رہی ہیں۔

 امدادی کیمپوں میں متاثرین کے لیے ادویات، خوراک اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے، جبکہ صبح، دوپہر اور رات کے اوقات میں حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق تیار کردہ کھانا بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔

چیئرمین سی ایم آئی ٹی شعیب مرزا نے سیلاب متاثرین کے لیے کھانے کی فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

متاثرین نے گھر کی دہلیز پر تین وقت کا کھانا ملنے پر اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ خشک دودھ اور بسکٹ بھی امدادی سامان کے طور پر تقسیم کیے جا رہے ہیں۔