ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر, 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ

بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر, 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا:شہر میں ہونے والی بارش کے باعث لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر ہو گیا، جس کے نتیجے میں 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے اور مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

 لیسکو کے مطابق سسٹم میں فنی خرابیاں اور بعض علاقوں میں ٹرانسفارمرز کی خرابی کے باعث بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی۔

وقفے وقفے سے جاری بارش کے باعث انفرادی شکایات میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے لائن اسٹاف کو مرمتی کام اور بجلی کی بحالی میں مشکلات کا سامنا ہے، تاہم متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کرنے کے لیے ٹیمیں مسلسل کام کر رہی ہیں۔