ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھ نہر کے قریب چھت گرنے سے 8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

سکھ نہر کے قریب چھت گرنے سے 8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فاران یامین :سکھ نہر کے قریب چھت گرنے کے افسوسناک واقعے میں ملبے تلے دب کر 8 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 60 سالہ شاہدہ، 52 سالہ سمینہ، 50 سالہ شاہد، 40 سالہ صابر، 25 سالہ مجاہد، 14 سالہ سحر اور 7 سالہ حماد شامل ہیں۔ زخمیوں میں 19 سالہ ثانیہ، 30 سالہ ناصر اور 35 سالہ زاہد شامل ہیں۔

 ریسکیو حکام کے مطابق 6 لاشیں موقع سے نکالی گئیں جبکہ 2 خواتین سروسز اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گئیں۔

امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔