ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولٹری کے  بروکرز اور سپلائرز کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ 

پولٹری کے  بروکرز اور سپلائرز کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: حکومت نے چکن کی قیمتوں کو  ریگولائز  کرنے کے لیے پولٹری کے نمائندوں ، بروکرز اور سپلائرز کو رجسٹر کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

صوبائی وزیر لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی کی صدارت میں  محکمہ لائیو سٹاک کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک( ٹیکنیکل)،ڈی جی ریسرچ،توسیع لائیو سٹاک،ڈی جی کمیوڈیٹز عمران قریشی اور کنسلٹنٹ محکمہ کمیوڈیٹز آصف سلمان ساہی شریک ہوئے معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے پرائس کنٹرول اینڈ کمیوڈیٹز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ سلمیٰ بٹ ،سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ اور سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ  بھی شریک ہوئے 
پولٹری پرائس کنٹرول،پروڈکشن اور سپلائی چین و مارکیٹنگ بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

سید عاشق حسین کرمانی نے بتایا کہ پولٹری کے کاروبار سے وابستہ  برائلر ایسوسی ایشن کے نمائندوں سمیت  بروکرز اور سپلائرز  کی رجسٹریشن  کرنا انتہائی ضروری ہے ، چکن کی فراہمی ، قیمتوں کو ریگولائز کرنے اور عوام تک پہنچانے کے لیے رولز میں بھی ضروری ترامیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،کیونکہ حکومت  عوام تک  چکن کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنانا چاہتی ہے 

واضح رہے  پنجاب حکومت  نےقیمتوں کو  ریگولائز کرنے اور دکانداروں کو من مانی  کرنے  سے روکنے  کے لیے   پیرا فورس   بنائی  مگر چکن  اور چینی کی قیمتوں کو ریگولائز نہیں کرسکی ،  چکن مارکیٹ کمیٹی ، ضلعی انتظامیہ کے مقرر کردہ  ریٹ سے  زیادہ  پر فروخت ہوتا رہا ۔ صورت حال یوں بھی رہی کہ  پچھلے  ما ہ پنجاب کی حکومت اور انتظامیہ نے  پولٹری مافیا کے آگے گھٹنے ٹیک کر ٖصرف زندہ  برائلر کا ریٹ دیا اور چکن یعنی  گوشت کا ریٹ دینا ہی چھوڑ دیا تھا  ۔ حکومت کے اس اقدام کی وجہ سے پولٹری  مافیا  زیادہ  طاقتور ہوا اور  عوام  کو من مانی قیمتوں پر  چکن  فروخت کرتا رہا ۔ جب  زیادہ  شور اٹھا تو حکومت نے قیمتوں کو ریگولائز  کرنے اور من مانی  کرنے والے دکانداروں کو قابو میں کرنے کے لیے پیرا فورس بنائی  تاکہ  جو مقررہ قیمتوں سے زائد پر اشیا بیچے اسے گرفتار بھی کرسکے اور جرمانہ بھی ۔

اس کے بعد حکومت نے چکن کا ریٹ تو دینا شروع کردیا مگر  دکاندار باز نہ آئے ، مقرر کردہ ریٹ سے زائد پر چکن بیچتے رہے ۔ پیرا فورس بھی لاہور میں کئی ہفتوں سے فعال ہونے کے باوجود ناکام نظر آئی ۔ اس کے بعد حکومت نے  اہم فیصلہ کیا ہے کہ بروکرز اور سپلائرز  کی رجسٹریشن کی جائے تاکہ عوام کو  سستا چکن مل سکے ، مقرر کردہ قیمتوں پر چکن کی فراہمی ممکن ہوسکے اور  بروکرز  و سپلائرز کو ٹیکس نیٹ پر لایا جاسکے ۔