ویب ڈیسک: مون سون کے دوران جلنے والے اور ڈیفیکٹڈ (خراب) میٹروں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
لیسکو چیف کے مطابق بجلی کا میٹر بلا ڈیمانڈ نوٹس اور مفت میں تبدیل ہوگا، صارفین سے میٹر تبدیلی کی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔
انجنیئر لیسکو رمضان بٹ نے بتایا کہ عوام کے جلنے والے اور ڈیفیکٹڈ میٹر کو تبدیل کرنے کےلیے 3.52 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سنگل فیز، تھری فیز اور ایل ٹی ٹو میٹرز کو تبدیل کیا جائے گا، ڈیفیکٹیو کوڈ لگاکر دو ماہ کے اندر لازمی میٹر تبدیل ہوگا۔