ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کی حکومت میں پنجاب کے سٹوڈنٹس کو ایک اور  سرکاری یونیورسٹی مل گئی

Maryam Nawaz Sharif, City42, PU, University Of Jhelum, Higher Education Commission
کیپشن: مریم نواز جہلم میں یونی ورسٹی آف جہلم بنوا رہی ہیں، اس پروجیکٹ کے پی سی ون کے لئے رقم مختص ہو چکی ہے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو لکھ دیا گیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:مریم نواز کی حکومت میں پنجاب کے سٹوڈنٹس کو ایک اور  سرکاری یونیورسٹی مل گئی۔

نئی سرکاری یونیورسٹی جہلم میں پنجاب یونیورسٹی کے موجود کیمپس کی عمارت کو شامل کر کے  بنائی جا رہی ہے۔ پنجاب یونی ورسٹی اپنے کیمپس کو یہاں سے سمیٹ لے گی۔

جہلم میں پنجاب یونی ورسٹی کا ایک کیمپس کام کر رہا تھا۔ اب پنجاب کی صوبائی حکومت نے حکم دیا ہے کہ جہلم کے سٹوڈنٹس کے لئے ایک مکمل یونیورسٹی قائم کی جائے۔  جہلم میں نئی مکمل یونی ورسٹی بنانے کے لئے  پنجاب کی حکومت نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

 پنجاب یونیورسٹی کےاجہلم کیمپس کی عمارت اب یونیورسٹی آٖ جہلم کو دے دی جائے گی اور پنجاب یونیورسٹی اپنے جہلم کیمپس کو بند کر دے گی۔

صوبائی حکومت نے یونیورسٹی آف جہلم کے نام سے نئی خودمختار یونیورسٹی بنانے کیلئے پی سی ون طلب کرلیا ہے۔ یونیورسٹی آف جہلم کو پنجاب حکومت کی فنڈنگ سے بنایا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کو  موجودہ مالی سال کے ڈویلپمنٹ پروگرام میں شامل کرلیا گیا ہے۔