ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمۂ ایکسائز افسران کے لیے خوشخبری ,کارکردگی پر انعام ملے گا

محکمۂ ایکسائز افسران کے لیے خوشخبری ,کارکردگی پر انعام ملے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:پنجاب حکومت نے پراپرٹی ٹیکس چوری کی روک تھام کے لیے ایک نیا اور مؤثر اقدام اٹھاتے ہوئے انکشاف کرنے والے شہریوں اور محکمۂ ایکسائز  افسران کے لیے انعامی اسکیم کا اعلان کر دیا .

بل پیر کے روز ایوان سے منظور ہوا، جس میں ٹیکس چوری، بدعنوانی یا کرپشن کی معلومات فراہم کرنے والے شہری کو "وسل بلوور" قرار دیا گیا ہے، اگر فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر حکومت ٹیکس یا جرمانہ وصول کرے گی، تو وسل بلوور کو اس رقم میں سے انعام دیا جائے گا۔

اسی طرح پراپرٹی ٹیکس چوری کے انکشاف پر کام کرنے والے ایکسائز افسران کو بھی کارکردگی کی بنیاد پر انعامی رقم دی جائے گی، انعام کی ادائیگی ٹیکس چوری کے مقدمے میں وصول ہونے والے جرمانے سے کی جائے گی، تاہم انعام صرف اسی صورت دیا جائے گا جب وسل بلوور کی فراہم کردہ معلومات نئی، قابلِ اعتماد اور پبلک ریکارڈ سے ہٹ کر ہوں اور معلومات کی بنیاد پر براہِ راست ٹیکس یا جرمانہ وصول کیا گیا ہو۔

بل کی منظوری کے بعد حکومت پنجاب وسل بلوورز کیلئے باقاعدہ انعامی سکیم تیار کرے گی، جبکہ افسران کی انعامی تقسیم انفرادی یا اجتماعی کارکردگی کی بنیاد پر کی جائے گی، کلیکٹر متعلقہ کیس میں ٹیکس چوری یا چھپانے کی ذمہ داری کے تعین کا مجاز ہو گا۔

ترمیمی بل کا مقصد شفافیت، احتساب اور شہریوں کی براہ راست شمولیت کو فروغ دینا ہے، اس کے تحت پراپرٹی ٹیکس کی رپورٹنگ، جانچ اور وصولی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے، اب بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں .