کلیم اختر:چینی کے مقررہ نرخوں پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ناجائز منافع خوری پر 1019 دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔
پنجاب بھر میں 142 افراد گرفتار کئے گئے18 کیخلاف مقدمات درج کئے گئے،859 افراد کو جرمانے عائد کئے گئے،گزشتہ 4 روز میں 19 ہزار 714 افراد کیخلاف کارروائیوں میں1133 افراد گرفتار کئے گئے،لاہور ڈویژن میں 120 گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں کر کے14 افراد گرفتار کئے۔
پرائس کنٹرول کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے کو گرفتار ،بھاری جرمانے کئےجارہے ہیں،گزشتہ 4 روز کے مقابلے میں نرخوں پر عملدرآمد میں واضح بہتری آئی ہے۔