ویب ڈیسک :لیبیا کے ساحلی علاقے کے قریب تارکین وطن کی ایک کشتی سمندر میں الٹنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا,حادثے میں18 افراد جاں بحق اور 50 سے زاہد لاپتہ ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق افسوسناک حادثے میں کم ازکم 18 افراد جاں بحق ہو گئے، 50 افراد تاحال لاپتہ ہیں جبکہ 10 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔
ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں اورلاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے، کشتی میں سوارافراد غیر قانونی طورپریورپ جانے کی کوشش کررہے تھے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی حکام اور بین الاقوامی ادارے متحرک ہو گئے ہیں، یہ واقعہ غیر قانونی ہجرت کے خطرناک رجحان کی ایک اورکڑی ہے جو انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن رہا ہے۔