ویب ڈیسک : برطانیہ کی کم عمر لڑکی ایڈریانا براؤنلی نے آٹھ ہزار میٹر سے بلند 10 چوٹیاں سر کر نے پر کم عمر ترین کوہ پیما کا اعزاز حاصل کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق 21 سالہ برطانوی کوہ پیما نے گزشتہ روز دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سر کیا۔ اس سے قبل ایڈریانا براؤنلی نانگا پربت اور براڈ پیک کو بھی سر کر چکی ہیں۔ایڈریانا کے ٹو سر کرنے والی کم عمر ترین برطانوی ماؤنٹینیئر بھی بن گئی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے 20 سالہ شہروز کاشف اب تک آٹھ ہزار میٹر سے بلند 10چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔شہروز اور ایڈریانا تمام 14 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر کوہ پیما کے ریکارڈ کا تعاقب کر رہے ہیں۔شہروز کاشف ان دنوں گیشربرم ون اور کےٹو سر کرنے کی مہم پر ہیں جبکہ ایڈریانا براؤنلی بھی کے ٹو کے بعد گیشربرم کا رخ کریں گی۔