پہلی ملاقات میں شاہ رخ خان نے کیا کہا؟ ساحر لودھی نے بتادیا

پہلی ملاقات میں شاہ رخ خان نے کیا کہا؟ ساحر لودھی نے بتادیا
کیپشن: sahir lodhi and shahrukh khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ساحر لودھی نے بالی وڈ اداکار  شاہ رخ خان کے بارے میں بتایا کہ پہلی ملاقات میں ہی شاہ رخ خان  نے انکو  پسند کر لیا۔ شاہ رخ خان بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف سٹار ہیں اور  اپنی بہترین اداکاری سے  وہ آج  بھی  شائقین کے دلوں پر  راج کر رہے ہیں۔ 

  تفصیلات کے مطابق ساحر لودھی نجی ٹی وی کے ایک شو میں شریک ہوئے جس دوران انہوں نے متھیرا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہیں بتایا کہ چند سال قبل ان کی شاہ رخ خان سے  ملاقات ہوئی ۔ انہوں نے کی دلچسپ شاہ رخ خان سے اپنی ملاقات کی دلچسپ  کہانی سنائی ۔ ساحر   لودھی نے بالی ووڈ اداکار   شاہ رخ خان کے بارے میں بتایا کہ پہلی ملاقات میں ہی شاہ رخ خان نے ان کو پسند کر لیا تھا اور ان کو  بہت  ہینڈ سم کہا تھا ۔ 

انہوں نے کہا کہ وہ  شاہ رخ خان کے انٹرویو کے لیے پہلی بار ان سے ملنے گئے اور جب وہاں پہنچے  تو ان کی ٹیم کی ایک لڑکی نے انکو  دیکھ کر کہا کہ  آپ ہمارے ’باس ‘   کی طرح دکھتے ہیں جس پر انہوں  نے جواب دیا  کیا واقعی؟اس کے بعد انکی ملاقات اداکارہ کاجول سے بھی ہوئی ۔

ساحر لودھی  نے شاہ رخ خان کو بہترین انسان قرار دیتے ہوئے  متھیرا  سے  کہا کہ شاہ رخ آپ کے خیال سے زیادہ سوفٹ اور گہرے انسان ہیں جن کے پاس پیش کرنے کے لیے بہت کچھ ہے اور  ان سے انٹرویو بھی بہت اچھا رہا۔