گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بُری خبر

 Bad News For Car Buyers
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹیوٹا کے بعد ہنڈا نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں 7 لاکھ 85 ہزار سے 14 لاکھ 50 ہزار قیمتیں بڑھا دیں، 1200 سے 1500 سی سی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ ہنڈا سٹی ایم ٹی 7 لاکھ 85 ہزار اضافے کے بعد 40 لاکھ 49 ہزار کی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹویوٹا کے بعد ہنڈا نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔ ہنڈا سٹی سی وی ٹی 8 لاکھ 10 ہزار اضافے سے 41 لاکھ 99 ہزار کی ہوگئی جبکہ سٹی سی وی ٹی 1500 سی سی 8 لاکھ 50 ہزار بڑھ کر 44 لاکھ 49 ہزار میں ملے گی۔https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-07-30/news-1659167802-9244.jpg

 اسی طرح سٹی اسپائر ایم ٹی 1500 سی سی 8 لاکھ 80 ہزار بڑھ کر 46 لاکھ 9 ہزار کی ملے گی۔ سٹی اسپائر سی وی ٹی 9 لاکھ بڑھ کر 46 لاکھ 99 ہزار کی ملے گی۔ بی آر وی، سی وی ٹی ایس ساڑھے 10 لاکھ اضافے کے بعد 52 لاکھ 99 ہزار میں ملے گی۔

  ہنڈا سوک ایم سی وی ٹی ساڑھے 12 لاکھ بڑھ کر 67 لاکھ 99 ہزار کی ہوگئی۔ سوک 1500 سی سی اوریئل ایم سی وی ٹی 13 لاکھ اضافے سے 70 لاکھ 99 ہزار کی ملے گی۔ ٹربو 1500 سی سی ایل ایل سی وی ٹی ساڑھے 14 لاکھ بڑھ کر 80 لاکھ 99 ہزار کی ملے گی۔