ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مزیداضافہ

Crude Oil
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  تیل کی پیداواربڑھانے کی توقعات کم ہونے پر تیل کی قیمتوں میں تقریباً 3 ڈالرفی بیرل کا اضافہ ہوگیا۔

اوپیک پلس کے آئندہ اجلاس میں گروپ کی جانب سے تیل کی پیداواربڑھانے کی توقعات کم ہونے پر جمعہ کے روز تیل کی قیمتوں میں تقریباً 3 ڈالرفی بیرل کا اضافہ ہوگیا ہے۔

برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اتارچڑھاؤ جاری ہے، برنٹ خام تیل کے ستمبرکے سودوں میں 2.79 ڈالر،یا2.6 فیصد اضافہ ہوا، ستمبرکے سودوں کی قیمت 109.93 ڈالر فی بیرل رہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی یونائیٹڈ ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ(ڈبلیوٹی آئی)کی قیمت 2.79 ڈالر یا 3 فیصدبڑھ کر99.21 فی بیرل ہوگئی۔