290 کرکٹرز کے صوبائی کنٹریکٹس ختم

Cricketers
کیپشن: Cricketers
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک (حافظ شہباز علی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر انتظام ملک بھر سے 290 کرکٹرز کے صوبائی کنٹریکٹس ختم ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے زیر انتظام چھ صوبائی ایسوسی ایشنز کے 290 کرکٹرز کے فل کنٹریکٹس جبکہ 72 کھلاڑیوں کے سیزنل کنٹریکٹس بھی ختم ہوگئے، کھلاڑیوں کو نئے کنٹریکٹس پی سی بی انٹر سٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے بعد دیئے جائیں گے، انٹر سٹی کرکٹ چیمپیئن شپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو کنٹریکٹس میں شامل کیا جائے گا.

ذرائع کے مطابق گزشتہ سیزن میں غیر معیاری کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو آئندہ سیزن  میں کنٹریکٹس سے ڈراپ کیا جائے گا، نئے کنٹریکٹس میں کھلاڑیوں کے معاوضوں میں 15 سے 25 فی صد تک اضافہ کیا جائے گا، پی سی بی نے گذشتہ برس کھلاڑیوں کو تین کیٹیگریز میں کنٹریکٹ دئیے تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer