ساجد سدپارہ نے پھرK2 سر کرلی، والد کو کیمپ فور میں دفنا دیا

Sajid Sidpara
کیپشن: Sajid Sidpara
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک ( حافظ شہباز علی) ساجد سدپارہ نے دوسری مرتبہ بغیر آکسیجن کے8611 میٹر دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرلی۔

ساجد سدپارہ اپنے مرحوم والد معروف کوہ پیما علی سدپارہ کا جسدخاکی ڈھونڈنے کی مہم پر تھے، انہوں نے دوسری مرتبہ بغیر آکسیجن کے 8611 میٹر دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرلی، اس مہم میں معروف کینیڈین فلم میکر ایلیا سیکلی اور نیپالی شیرپا بھی ان کے ساتھ تھے۔

کے ٹو سر کرنے کے بعد ٹاپ سے آڈیو پیغام میں ساجد سدپارہ نے مہم کی کامیابی کے لیے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر قوم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ والد مرحوم کا جسد خاکی نیچے لانا ممکن نہیں۔

بعد ازاں وہ  جسد خاکی بوتل نیک سے ارجنٹائن کے کوہ پیما کی مدد سے کیمپ فور میں لائے اور تدفین کردی، ساجد سدپارہ نے  قوم سے  اپنے والد کی  مغفرت کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال فروری کے دوران کے ٹو پر موسم کی خرابی کے باعث محمدعلی سدپارہ سمیت 2 کوہ پیما لاپتہ ہوگئے تھے۔ اس دوران پاکستان آرمی کی جانب سے متعدد کوششیں کی گئیں، آرمی کے دو ہیلی کاپٹرز نے 7ہزار میٹر بلندی تک پرواز کی تھیں، تاہم سخت سرد موسم کے باعث لاش نہیں مل سکی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer