پب جی گیم بحال، پابندی ختم

پب جی گیم بحال، پابندی ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پی ٹی اے نے پب جی گیم پر عائد پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق پی ٹی اے اور پراکسیما بیٹا پیٹی لمیٹڈ (پی بی) کے قانونی نمائندوں کے مابین اجلاس ہوا، پراکسما بیٹا کے نمائندوں نے گیمنگ پلیٹ فارم کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے پی ٹی اے کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات کے جواب پر اتھارٹی کو آگاہ کیا۔ اتھارٹی نے اب تک پی بی کے اختیار کردہ اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا،  مسلسل مصروفیت اور کنٹرول کے جامع طریقہ کار پر زور دیا۔ کمپنی کے نمائندے نے اس معاملے پر پی ٹی اے کے تاثرات کا خیرمقدم کیا اور یقین دلایا کہ پی ٹی اے کے خدشات کو مدنظر رکھا جائے گا۔

 کمپنی نے پی ٹی اے سے PUBG پر پابندی عائد کرنے کی درخواست کی۔ کمپنی کی مثبت مصروفیت اور ردعمل کو مدنظر رکھتے ہوئے ، اتھارٹی نے PUBG پر پابندی عائد ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی اے نے یکم جولائی کو  ’ پب جی‘ گیم پر عارضی طور پر پابندی عائد کی تھی۔اس پر پی ٹی اے نے وضاحت دی تھی کہ معاشرے کے مختلف طبقات کی جانب سے آن لائن گیم پلیئرز ان نون بیٹل گراؤنڈز ( پب جی) کے خلاف متعدد شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے گیم پر عارضی طور پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بعدازاں سوشل میڈیا پر گیم پر لگائی جانے والی پابندی کے حوالے سے ایک نئی بحث چھڑ گئی اور  UnBanpubgInPakistan#کا ٹرینڈ مقبول ہوگیا۔اس کے علاوہ لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی اے کوپب جی گیم پر پا بندی سے متعلق عوامی سماعت کاحکم دیا تھا۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer